حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سید حسن نصراللہ کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا: سید حسن نصر اللہ کی پوری زندگی اسرائیل کے خلاف بھرپور جدوجہد سے عبارت ہے، حسن نصر اللہ کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا: سید حسن نصراللہ کی شہادت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حسن نصر اللہ کا قتل اسرائیل کی بزدلانہ دہشتگردی ہے، حسن نصراللہ کی پوری زندگی اسرائیل کے خلاف بھرپور جدوجہد سے عبارت ہے۔
انہوں نے مید کہا: سید حسن نصراللہ کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی، حسن نصراللہ کی شہادت سے صیہونیت کے بدنما چہرے میں اضافہ ہوا ہے، دعاء ہے کہ اللہ کریم ان کی شہادت کو قبول فرمائے۔